برطانیہ میں سرد ہواؤں کا راج اٹلی میں شدید برف باری

755
اٹلی: برف باری سے ہر شے سفید ہوگئی ہے‘ شہریوں کے گھروں میں محصور ہونے سے سناٹا چھایا ہوا ہے

لندن؍ روم (انٹرنیشنل ڈیسک)شمالی اٹلانٹک سے آنے والی سرد ہواؤں نے یورپ اور برطانیہ میں خطرے کی گھنٹی بجادی۔ برمنگھم اور دیگر برطانوی علاقوں میں برف باری کے امکان بڑھ گئے۔ ادھر اسکاٹ لینڈ، لیورپول اور ویلز میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی آرلینڈ میں آج سے بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب یورپ میں بھی سردی کا تازہ لہر ریکارڈ توڑنے لگی۔ بدھ کے روز اٹلی میں برف باری کے بعد سڑکیں اور مکانات نے سفید چادر اوڑھ لی۔

اٹلی: برف باری سے ہر شے سفید ہوگئی ہے‘ شہریوں کے گھروں میں محصور ہونے سے سناٹا چھایا ہوا ہے