ـ20کلوچرس رکھنے کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید،ایک لاکھ جرمانہ

212

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ماڈل کورٹ نے بیس کلو چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم نیاز محمد کو جر م ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزائی سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ماڈل کورٹنے مجرم نیاز محمد کو جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کی سزا بھی دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم کو ڈاکس پولیس نے گرفتار کیا تھا اورا س کے قبضے سے 20کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔