ایشیائی ترقیاتی بینک نے30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

167

اسلام آباد(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستان میں کلی معیشت کے استحکام کے لیے 30 کروڑ ڈالرمالیت کے قرض کی منظوری دیدی ہے، بینک پاکستان میں تجارتی مسابقت اور برآمدات میں تنوع کے ذریعے پاکستان میں میکرواکنامک استحکام کوفروغ دینے کے لیے30 کروڑڈالر بطور پالیسی قرض دے گا، اس ضمن میں فریقین کے درمیان معاہدے پرجمعہ کو دستخط ہوگئے۔پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد اورایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹرژاو ہانگ ینگ نے معاہدے پردستخط کیے۔وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیار اوردیگراعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ حکومت تجارت کو فروغ دینے کے لیے برآمدی ٹیرف اور ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کر رہی ہے اوراس ضمن میں کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔