سپریم کورٹ : سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر تاریکی کا نوٹس لے لیا

807

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) حکومت سندھ نے کراچی کی بیشتر سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس کی بندش پر سپریم کورٹ کے نوٹس  پر 12 دن بعد کارروائی کا حکم جاری کردیا ۔ خیال رہے کہ  عدالت عظمٰی نے 12 نومبر کو اسلام آباد میں کی گئی سماعت کے دوران کراچی کی شاہراہ فیصل سمیت بیشتر سڑکوں کی لائٹیں نہیں جلنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سڑکوں کی لائٹس کو فوری فعال کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس حکم پر سندھ حکومت کو بارہ دن بعد عمل درآمد کرانے کا خیال آیا جس پر صوبائی محکمہ برقیات نے 24 نومبر کو بلدیہ عظمٰی کراچی  چھ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فوری تمام سڑکوں کی لائٹس روشن کرکے عدالت عظمٰی کی ہدایت پر عمل کرنے کی ہدایت کی ۔ خیال رہے کہ اسٹریٹ لائٹس کو فعال رکھنے کی ذمہ داری متعلقہ بلدیاتی اداروں پر عائد ہوتی ہے ۔تاہم ان اداروں کی جانب سے کے الیکٹرک کے بقایاجات جات ادا نہیں کیے جانےچل کی وجہ سے کے الیکٹرک سڑکوں کی لائیوں کو کھولنے سے گریز کرتی ہے ۔ سڑکوں پر اندھیرا رہنے سے روشنیوں کا شہر تاریک نظر آتا ہے جبکہ اندھیرے کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات کا خطرہ بھی رہتا ہے ۔#

Sent from my Samsung Galaxy smartphone.