انسداد کوروناکیلیے 61طبی آلات و مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ

191

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والے 61طبی آلات و مصنوعات کی درآمد پر مزید 9ماہ کے لیے کسٹم اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے ۔ وزارت فنانس و ریونیو کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے جس کا طلاق یکم اکتوبر 2020ء سے ہوگا اور یہ 30 جون 2021ء سے لاگورہے گا ۔جن طبی آلات و مصنوعات کی درآمد پر کسٹم اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے ان میں بروقت پی آر سسٹم ،بائیو سیفٹی کیبنٹ ، این 95ماسک،سینٹیائزر،فریزر،یو پی ایس( چھ کلو واٹ)بائیوہیزڈ بیگز( اٹھارہ لیٹر)، الیکٹرک سیکشن مشین ، ایکسرے موبائل مشین، سیمپل نیبولائزر، الٹرا سائونڈ مشین ،ای سی جی مشین،نبض چیک کرنے والے آلات ،گلووز، گوگلز،فیس شیلڈ ،میکنٹوش بیڈ شیٹس،سرجیکل ماسکس، ایئر ویئز،ڈسپوزیبل نیبولائزر کٹس ،ای سی جی الیکٹروڈس ،ای ٹی وی ٹیوب ( تمام سائزوں کی) ، آئی وی کینولہ تمام سائز، آئی وی چیمبرز ، معدے کی ٹیوب ،وینٹی لیٹرز سرکٹ ، سانس کی نالی کی ٹیوب، وینٹری ماسک،واٹر پروف شوز کوروغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔