قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ

294

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی جب کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چند گھنٹہ قبل دورے سے باہر ہو گئے۔ قومی اسکواڈ لاہور سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوا ہے اور اسکواڈ نیوزی لینڈ کی لنکن یونیورسٹی میں 14روز کا قرنطینہ کرے گا۔نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے 54رکنی اسکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہینز کے 34کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں۔نیوزی لینڈ پہنچے کے بعد پہلے 3روز اسکواڈ مکمل تنہا رہے گا۔ پہلے کووڈ 19ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور گروپس میں ہی ٹریننگ سمیت دوسری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ قرنطینہ کے دوران تین کووڈ19 ٹیسٹنگ ہوں گی جب کہ 14 روز کے بعد اسکواڈ کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی آزادی حاصل ہو گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ اور دوسرا 20 دسمبرکو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا تیسر ا میچ میچ 22دسمبر کو نیپیئر میں ہوگا۔