آئینی ترامیم ل ارہے ہیں ، سینیٹ الیکشن میں غیر جانبدارانہ نظام ہوگا ، بابر اعوان

178

 

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم لے کر آرہی ہے،سینیٹ کے الیکشن کا شیڈول جنوری تک آجائے گا، مارچ میں نئے سینیٹرز حلف اٹھائیں گے،سینیٹ کے الیکشن میں غیر جانبدارانہ نظام رائج ہوگا، عوام کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے حکومت کو ایمرجنسی لگانی چاہیے اور اس بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،کورونا و با نے کسی کا لحاظ نہیں کرنا ہے،پوری ریاست اس بات پر فوکس کر رہی ہے کہ عوام کو وائرس سے بچائیں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بابراعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم میٹنگ ہوئی ہے،جس کا مقصد کورونا سے عوام کو بچانا ہے،عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر
صورت کریں گے،صدر وزیراعظم نے شریف برادران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،اس پر تبصرہ نہیں کروں گا،اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے بارے میں بھی تبصرہ نہیں کروں گا،ہمارے لیڈر پاکستان سے چوری کرکے پیسہ باہر لیجاتے ہیں ،عافیہ صدیقی17سال سے قید میں ہیں،صدر اوباما کو درخواست دی گئی تھی مگرکامیابی نہیں ہوئی۔عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے روشن امکانات ہیں۔ دریں اثنا عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر بابراعون سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو اس بات کی یقین دہانی کر ائی کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی اور ان کے مسائل حل کر نا حکومت کی تر جیح ہے ۔ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر ر ہی ہے امید ہے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کوئی فیصلہ کر لیں ۔