پنجاب : گھی کی قیمتوں میں 30 روپے تک اضافہ ، آٹا بھی مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

240

 

لاہور/ اسلام آباد (آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پرچون سطح پر مختلف برانڈکے آئل اورگھی کی قیمتوں میں10سے30 روپے تک اضافہ ہوگیا ۔ گھی کے مختلف برانڈ کی قیمت میں فی کلو 10سے 15روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت بڑھ کر 240 تک روپے ہوگئی۔ مختلف برانڈ کے آئل کی قیمت 10سے 20 روپے تک اضافے کے بعد قیمت بڑھ کر230 روپے تک ہو گئی۔ دریں اثنا پنجاب حکومت آئندہ
سیزن میں کسانوں سے 40 سے 55 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کے لیے گندم کی قیمت 1650 روپے فی من سے بڑھا کر 1725 روپے کردی گئی ہے جس سے صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے‘20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 138 روپے اضافے کے ساتھ 860 روپے سے بڑھ کر 988 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری خزانہ نے کہا ہے کہ آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا مہنگی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہی ۔ سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں آٹے، چینی اور پیازکی قیمتیں کم ہوئیںاور گھی اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔