اثاثہ جات ریفرنس‘ وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر بری

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس میں وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو
سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کو عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا۔ عدالت نے 4 سال بعد ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا‘ نیب ملزم پر 4 کروڑ روپے سے زاید کا ریفرنس ثابت کرنے میں ناکام رہا‘ نیب کی جانب سے16 گواہ پیش کیے گئے تھے‘ سلطان قمر صدیقی کے خلاف فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے‘ ملزم درخواست ضمانت مسترد ہونے پر جیل میں ہے۔