اقتصادی حالات بہتر ہونے سے تیل کا بحران ختم ہوگا‘ سعودی عرب

108

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد قصیبی نے کہا ہے کہ اقتصادی حالات بہتر ہونے سے تیل کی آمدن معمول پر آئے گی اور بحران ختم ہوجائے گا۔ قصیبی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویلیو ایڈٹ ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے اخراجات 50کروڑ ریال تھے۔ تیل آمدن تنخواہوں کے لیے ناکافی رہی،تاہم ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنس اور بونس کو چھیڑنے کی کوشش نہیں کی۔