اوباما کو کتاب سے پہلے ہی روز میں 2 کروڑ ڈالر کی آمدن

174

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی کتاب نے رونمائی کے پہلے ہی روز ریکارڈ آمدن کرلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 2جلدوں پر مشتمل کتاب’ آ پرومسڈ لینڈ‘ سے 2کروڑ ڈالر آمدن ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آیندہ دنوں میں اس کتاب کے ذریعے اوباما اتنا کمالیں گے،جتنا انہوں نے وائٹ ہاؤس میں بطور صدر 8برس رہتے ہوئے حاصل نہیں کیا۔ کتاب میں انہوں نے 2009ء سے 2017ء تک اپنی 2مدتی صدارت کے بارے میں بتایا ہے۔