جہانگیر پارک کے متاثرین کو کے ایم سی متبادل گھر فراہم کرے، سندھ ہائیکورٹ

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جہانگیر پارک کے مکینوں کو متبادل جگہ نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے
کے ایم سی کو متاثرہ مکینوں کو متبادل گھر فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کے ایم سی نے تاج مصطفیٰ کالونی میں گھر دینے کا کہا مگر وعدہ وفا نہیں ہوا،کے ایم سی نے اپنے لوگوں کو کوارٹر الاٹ کردیے ہیں، 2015ء سے ہر ماہ تنخواہ سے 5 فیصد ہاؤس رینٹ کاٹا جاتا ہے مگر گھر نہیں دیے جارہے کے ایم سی کی جانب سے درخواستگزاروں کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔