سعودی حکومت نے ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان کردیا

355

سعودی عرب نے شہریوں کی کم سے کم اجرت 3ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 4ہزار ریال کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نےسعودی شہریوں کی کم سے کم اُجرت میں 33 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق  آج سے 5ماہ کے بعد ہوگا۔

سعودی حکومت کی جانب سے فیصلے کے اطلاق کی کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

وزات نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی سعودی ملازم یا ورکر 3ہزار اور 4ہزار ریال کے درمیان ماہانہ تنخواہ وصول کرے گا تو اس کو کمپنی کا نصف ملازم شمار کیا جائے گا۔

وزارت کے اس نئے فیصلے کا جزوقتی کام یا ملازمت کرنے والے سعودی طلبہ پر بھی اطلاق ہوگا یا جو لوگ اپنی دیگرمصروفیات کے مطابق من پسند اوقات میں اُجرت پر کام کرتے ہیں تو ان پر بھی اس نئے ضابطے کا اطلاق ہوگا۔