وزیراعظم سے شکایت کیوں کی؟ وزیراعلیٰ پنجاب وزیر صحت پر برہم

170

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پر برہم ہوگئے اور انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے شدید ناراضی کا اظہار
کرتے ہوئے بھرے اجلاس میں انہیں وضاحت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جس پر صوبائی صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اجلاس سے اٹھ کر چلی گئیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈاکٹر یاسمین راشد پر انہیں بائی پاس کرکے وزیراعظم سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر پر شکایت کرنے کا غصہ تھا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا جب فائل ہی ان کی میز پر نہیں پہنچے گی تو وہ اس فائل پر کیا کام کریں گے؟۔ اظہار ناراضگی پر جب وزیر صحت نے اس حوالے سے وضاحت دینے کی کوشش کی تو وزیراعلیٰ نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں بات کرنے سے روک دیا جس پر وہ اجلاس سے اٹھ کر چلی گئیں۔