ایتھوپیا کی فوج نے عالمی ادارہ صحت پر سنگین الزام عائد کردیا

596

ایتھوپیا کی فوج نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اڈھینم پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اتھوپیا کی ریاست ٹگرے پر غالب باغی گروہ کو اسلحہ اور سفارتی حمایت فراہم کرریے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ٹیدروس بھی ٹگرے ریاست سے تعلق رکھتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے ٹیڈروس کا تعلق ٹگرے کے باغی گروہ سے بتایا ہے جو وفاقی حکومت کیخلاف برسرِپیکار ہے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کی جانب سے ٹیدروس پر یہ الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈبلیو ایچ او کوروناوائرس وبا کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات کرنے کی جدوجہد کررہا ہے۔