کاٹن بحران، حکومت عائد ڈیوٹی ختم کرے، صنعتکار

339

فیصل آباد: حکومت نے ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو توانائی کے حوالے سے بڑا ریلیف فراہم کیا جارہاہے جبکہ صنعتکاروں کا کہنا ہے کاٹن بحران کی وجہ سے حکومت اس کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کرے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان برآمدات (ایکسپورٹ) میں اضافے کے لئے فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ کاٹن بحران کی وجہ سے سوت کی شدید قلت ہوئی ہے جبکہ حکومت اس کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کرے۔

رپورٹس کے مطابق ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے حکومت کی جانب سے روٹین سے زائد بجلی کے استعمال پربلوں میں 50 فیصد تک ریلیف کے اعلان کے بعد بند صنعتی یونٹس کا پہیہ بھی چل پڑا اور توانائی ریلیف پر صنعتکار حکومت کے شکر گزار تو ہیں لیکن کاٹن کی پیداوار میں کمی کے باعث سوت (یارن) کی قلت سے دوبارہ صنعتی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بھی منڈلانے لگا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کر رہے اور اس ملاقات کا مقصد ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے اور صنعتکاروں کامطالبہ تھاکہ حکومت یارن کی امپورٹ پر عائد ڈیوٹی ختم کرے۔

واضح رہے ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں صنعتی پہیہ رواں ہونے سے لاکھوں مزدوروں کے گھر چولہا جلنے لگا ہے اور بزنس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی بحران کی طرح سوت بحران پر بھی قابو پائے جبکہ  صنعتکاروں کا مطالبہ ہےکہ وزیراعظم توانائی سیکٹر پر ریلیف کی طرح سُوت بحران کے خاتمے کے لیے آج اپنے دورے پر اعلان کریں تاکہ ایکسپورٹ میں اضافے کا حکومتی خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکے۔