کورونا : 49 فیصد والدین اسکول بند کے حق میں، سروے رپورٹ

134

اسلام آباد(آن لائن ) ملک بھر میں کووڈ 19 کو ’خطرناک‘ وبا تصور کرنے کے خیال میں کمی آئی ہے لیکن 49 فیصد والدین نہیں چاہتے کہ ان کے بچے وبا کی موجودگی میں اسکول جائیں۔ حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کی آمدن میں 83 فیصد کمی آئی ، نصف سے زیادہ پاکستانی 2020 کے اختتام سے قبل کووڈ 19 کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق پْرامید ہیں۔