اے ڈی بی نے کورونا ویکسین کیلیے 2کروڑ ڈالر مختص کردیے

91

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ترقی پذیر رکن ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین تک رسائی اور تقسیم کے مؤثر نظام کے لیے 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر مختص کر دیے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ فنڈز ترقی پذیر رکن ممالک کو ویکسین سے متعلق نظام، ویکسین کے حصول کو مؤثر بنانے، ذخیرہ کرنے، فراہمی اور ویکسین کی نگرانی کے لیے یہ فنڈز دستیاب ہوگا۔بیان کے مطابق اس فنڈ سے رکن ممالک کو ویکسین کے کولڈ چین پر نظر رکھنے، منتقلی، انفیکشن کنٹرول، سپلائی اور طبی عملے کی صلاحیت، مواصلاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون ملے گا اور ویکسین ٹریکنگ ٹیکنالوجی سمیت تیکنیکی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔