گلگت بلتستان انتخابات: 15 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، تحریک انصاف آگے

696

گلگت: گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 6 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

گلگت بلتستان الیکشن کے 11 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار 5، پیپلز پارٹی 2، ایم ڈبلیو ایم 1  اور مسلم لیگ ن صرف ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے 23 نشستوں پر انتخاب ہوا، جبکہ ایک حلقے گلگت 3 میں تحریک انصاف کے امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا۔ گلگت بلتستان کی 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، 7 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔