حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی

893

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

وزارت خزانہ نےقیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کےبعد نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔