حیدر آباد : انتظامیہ سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرانے میں ناکام

142

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ حیدرآباد میں سرکاری نرخ پر آٹا کی فروخت میں ناکام، آٹا بدستور65سے 68روپے کلو فروخت کیاجارہاہے 6 ماہ سے کورونا اور لاک ڈاؤن کی ستائے غریب عوام سخت پریشان، سپریم کورٹ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے متعدد بار قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوؤںکے باوجود شہر میں آٹے کے نرخ کم نہیں ہورہے، آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں سرکار کی جانب سے کوٹے سے انتہائی کم گندم فراہم کی جارہی ہے جبکہ وہ چکی کے اخراجات اورشہر میں آٹے کی کمی کو دور کرنے کے لیے کھلی منڈی سے مہنگے داموں گندم خریدنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث وہ آٹے کی قیمت کم نہیں کرسکتے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ حکومت کے مقرر نرخ 41 روپے 83 پیسے فی کلو کے بجائے شہر میں آٹا 65 سے ٰ68 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ سندھ حکومت خود بھی عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے میں سستی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ عوام کو خاموش کرنے کے لیے چند ایک مقامات پر سستے آٹے کے اسٹال لگائے جو کہ ناکافی تھے۔ غریب محنت کش جوکہ پہلے ہی لاک ڈاؤن کے ستائے ہوئے ہیں ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے۔