امیرجماعت اسلامی ضلع ملیرمحمداسلام نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا

161

کراچی(اسٹاف رپوٹر)امیرجماعت اسلامی ملیرمحمداسلام نے سیشن 2020-22کے لیے امارت کاحلف اٹھالیا،اسموقع پر نائب امیرجماعت اسلامی کراچی ڈاکٹراسامہ رضی بھی موجود تھے۔ محمداسلام نے تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقامت دین کی جدوجہد اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ یہ بھاری ذمے داری جو مجھ پر عائد ہوئی اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کروںگا۔