بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

173

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ تمام صوبے موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر متفق ہو گئے ۔آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات اور اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ اجلاس جمعرات کو تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیس کے پیش نظر بین اصوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جس کی روشنی میں وزرائے تعلیم کانفرنس میں اتفاق رائے سے موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے اور تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔اجلاس میں تمام صوبہ موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا تعطیلات نہ ہونے پر متفق ہو گئی جبکہ اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی، موسم سرما کی کم سے کم تعطیلات یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبوں کے جغرافیہ پر منحصر کرے گا ۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔