سندھ اور وفاق ملکر جزائر کا سودا کررہے ہیں، ایاز لطیف پلیجو

286

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) قومی عوامی تحریک کے چیئرمین ایاز لطیف پلیجو کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل کر جزائر کا سودا کررہے ہیں، ایسا ہونے نہیں دیں گے، جزائر پر قبضے اور سندھ کی تقسیم کی سازش کو رد کرتے ہیں، عمران خان! سندھ کے عوام کو ایسا زخم نہ دیں کہ 50 برس کے بعد بھی یاد رہے کہ ان سے جزائر چھینے گئے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب کے باہر
محبت سندھ بیداری مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ کارونجھر کے پہاڑ اگر چھینے گئے تو جب لوگ ننگرپارکر آئیں گے اور کہیں گے یہ پہاڑ پیپلزپارٹی نے چھینے تھے، جزائر پر قبضے اور سندھ کی تقسیم کی سازش کو ہم رد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نوکریاں پیسوں پر فروخت ہورہیں اور کرپشن عروج پر ہے جس سے گورنس مکمل تباہ ہو چکی ہے اوراس وفاقی حکومت کے ہوتے ہوئے مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے.