ویانا میں دہشت گردوں کاحملہ قابل مذ مت ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

284

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے گزشتہ روز وسطی ویانا میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے ،متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے۔