بہتر قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، آرمی چیف

736

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ایف ڈبلیو او کے تحت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی  ۔انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ  کی حمایت کرنی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میگا پراجیکٹس کے لیے ادارے کی صلاحیتوں میں بہتری کو بھی سراہا  ۔