عوام نے حکومت کو گھربھیجنے کاپلان بنالیا‘ن لیگ

156

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ عمران صاحب اورسلیکٹڈ ٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے ، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے، عمران صاحب اب عوام آپ کے دعووں ، جھوٹ، فریب اور دھوکے میں نہیں آنے والے ہیں۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ’نالج سٹی پلان‘ کی وڈیو ٹویٹ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہعمران صاحب پلان تو آپ کا آئی ایم ایف جانے پر خودکشی کرنے کا تھا ؟ آپ کا پلان تو ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر بھی دینے کا تھا؟ کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا بھی تھا ، پورے ملک کو بھکاری بنا دیا، عمران صاحب کا پلان تو وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانا، سائیکل پروزیراعظم ہاوس جانا، 90 دن میں کرپشن ختم کرنا بھی تھا؟ عمران صاحب آپ کے پلان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بننے تھے اور پورے ملک کو بجلی ملنا تھی؟عمران صاحب پلان تو آپ نے انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسیوں سے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا تھا، عمران صاحب ساڑھے 7 سال خیبرپختونخوا اور ڈھائی سال آپ نے پاکستان کے عوام کو صرف دھوکا دینے کے پلان پر عمل کیا ہے، عمران صاحب آپ کا صرف آٹا چینی چوری کا پلان مکمل ہوا، عمران صاحب آپ کا صرف بے نامی 63 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے پیسے منگوا کر ملک کے خلاف سازش کرنے کا پلان مکمل ہوا، عمران صاحب پلان تو آپ کا بی آر ٹی پشاور بنانے کا بھی تھا لیکن صرف 120 ارب کے کھڈے کھودنے کا پلان مکمل ہوا۔