فرانس میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد منظور

364

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف حکومتی قرارداد پیش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان گستاخانہ خاکوں کی بھرپورمذمت کرتاہے، یورپ میں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہورہاہے،پاکستان گستاخانہ خاکوں کی بھرپورمذمت کرتاہے۔

شاہ محمود قریشی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں سےپوری دنیاکےمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے،گستاخانہ خاکےاسلام پرحملہ ہے،یہ معاملہ سیاست سےبالاترہے،مسلمانوں کےجذبات کی ترجمانی کرنی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے اسپیکر چیمبر میں جا کر توہین آمیز خاکوں کیخلاف متفقہ قرارداد لانے کا کہا، یہ مسلمانوں پر حملہ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے،  یورپ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اسلاموفوبیاکی واضح مثال ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خواجہ آصف نے قرار داد سے ہٹ کر ہرموضوع پربات کی،انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے۔