وزیردفاع سے ترک ہم منصب کی وفد کے ساتھ ملاقات

142

اسلام آباد(آن لائن) ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے دفاعی وفد کے ساتھ وزیردفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیردفاع پرویز خٹک نے دونوں اسلامی برادرممالک کے مابین تعلقات کوتقویت دینے کے لیے ترکی کے دفاعی وفد کے دورے کوسراہا۔پرویز خٹک کا کہناتھاکہ صدررجب طیب اردوان ایک ویژنری رہنما اورپاکستان کے مخلص دوست ہیں، کشمیرکے اصولی موقف پرساتھ دینے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پرترکی کے شکرگزار ہیں۔