نیب وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف 7ارب کرپشن کی تحقیقات کریگا

345

اسلام آباد(آن لائن)نیب حکام 7 ارب روپے کے الزامات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحقیقات کرے گا ، ان پر 330 ایکڑ زمین گوادر میں ملک کے بڑے تجارتی ( ہاشو گروپ ) کو الاٹ کرنے کا الزام ہے جس کو عدالت عالیہ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس مقدمے کا مدعی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جبکہ فریقین حکومت بلوچستان ، ممبر بورڈ آف ریونیو ، ڈی سی گوادر ، DG جی ڈی اے ، ایسوسی ایٹ بلڈرز پرائیویٹ لمٹیڈ کراچی اور میجر جنرل ( ر) شمشاد احمد و دیگر کو بنایا گیا ہے ۔