پاکستان بار کونسل کا صدر اور وزیر قانون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

182

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان بار کونسل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر مرزا سے فوری طور پر عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس غیر قانونی ، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی قرار دینے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے ۔