پاکستان ون ڈے اسکواڈ کا پریکٹس میچ گرین ٹیم نے جیت لیا

250

لاہور (نمائندہ خصوصی)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے ہرادیا، 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائٹ کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز اسکور کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان گرین نے مقررہ50اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔عابد علی 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تھے۔محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان وائیٹ کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔تربیتی کیمپ میں کل آرام کا دن ہے