جامعہ کراچی: بی کام ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

530

کراچی: جامعہ کراچی نے بی کام پرائیوٹ سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2019کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق کورونا کے باعث بی کام پرائیوٹ سال اول اور دوئم سالانہ امتحانات برائے 2019 کے ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی کام سال دوئم کا 28 فروری اور بی کام سال اول کا 05 مارچ 2020 کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب یکم نومبر 2020 کو ہوگا جبکہ  بی کام سال دوئم کا 02 مارچ 2020 کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 04 نومبر2020 کو ہوگا اور بی کام سال اول کا03 مارچ 2020 کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 25 اکتوبر2020 کو ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق  بی کام سال اول کا 29 فروری 2020 کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 26 اکتوبر2020 کو منعقد ہوگا جبکہ  بی کام سال دوئم کا 04 مارچ 2020 کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 05 نومبر2020کو ہوگا اور بی کام سال دوئم کا06 مارچ 2020کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 06 نومبر2020 کو ہوگا۔

واضح رہے ملتوی ہونے والے امتحانات  اپنے  پہلے سے مقررہ وقت (ٹائم )  پر ہونگے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔