کیپٹن صفدر کی گرفتاری معاملہ: سندھ حکومت کی کمیٹی قائم

437

کراچی : سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر وزراء کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سندھ نے کیپٹن (ر)صفدر سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی 18اور 19اکتوبر کے واقعات کی تحقیقات کرکے 30دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری  اور مریم نوازکی پرائیویسی میں مداخلت کا معاملہ قائمہ کمیٹی قانون کے سپرد کردیاگیا،کراچی کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ہونگے ، کمیٹی میں ناصر حسین شاہ، سردار شاہ، اویس قادر شاہ اور بیرسٹر مرتضی وہاب شامل ہیں۔

کمیٹی پولیس کی سینئرقیادت کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ روا رکھے جانے والے مبینہ سلوک کی بھی تحقیقات کرے گی۔

خیال رہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد کراچی پولیس کی قیادت نے 30دن کے لیے چھٹی کی درخواست جمع کرادی تھی ۔