عمران خان اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی

150

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناعاقبت اندیش حکومت ملک کی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت نے سیاسی مقاصد کی خاطر اداروں میں تصادم کی فضا پیدا کر دی ہے، آئی جی سندھ کو نشانہ بنا کر صوبے میں بڑا بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے
ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ مسافر اور شرپسند حکومت بحران پیدا کر کے بچنے کی کوشش کر رہی ہے ، آئی جی اور سندھ پولیس کے معاملے پر وفاقی وزراء کے غیرذمے دارانہ بیان بتا رہے ہیں کہ سازش کس نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے دانشمندی اور مدبرانہ انداز میں مسئلہ اٹھایا جبکہ آرمی چیف کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔