یورپی یونین کی قبرص اور مالٹا کے گولڈن پاسپورٹ پروگرام کے خلاف کارروائی

165

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے قبرص اور مالٹا کے گولڈن پاسپورٹ کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق متنازع پروگرام کے تحت دونوں ممالک سرمایہ کاری کے عوض دوسرے ممالک کے امیرافراد کو اپنی شہریت دیتے ہیں، جس کے بعد وہ یورپی یونین کے 27 ممالک میں کسی ویزے کے بغیر آ جا سکتے ہیں۔ یورپی یونین کے عہدے داروں نے کہا کہ اس پروگرام سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ۔ دوسری جانب قبرص نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا متنازع پروگرام نومبر میں ختم کر دے گا۔