پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بننا میرے لیے کو اعزاز ہے،شاداب خان

462

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)نوجوان آل رائونڈرشاداب خان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیے جانے پر آل راؤنڈر شاداب خان نے خوشی کا اظہار کیا۔