پیرس میں عراقی وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

352
پیرس: فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا استقبال کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے فرانس کا دورہ کیا۔ انہوں نے پیر کے روز دارالحکومت پیرس میں صدر عمانویل ماکروں سے ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی اہمیت پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کاظمی کی ملاقات میں بغداد میٹرو پروجیکٹ کے لیے فرانسیسی گروپ ’السٹوم ‘کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔ اس سے قبل ستمبر میں فرانسیسی صدر نے بغداد کا دورہ کیا تھا۔