کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، شہزاد اکبر

205

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں صفدر کی گرفتاری کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ صاف ظاہر ہے گرفتاری سندھ حکومت نے کرائی۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری سے مریم کو سیاسی فائدہ پہنچانا مقصد تھا یا پی ڈی ایم نامی گروہ کا خاتمہ؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس جواب ہونا چاہے تھا۔ واہ رے سیاست، چیف منسٹر سندھ جواب دیے بغیر بھاگ گئے۔