نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبارات میں شائع

83

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کرا دیا۔ اشتہار کے متن کے مطابق عدالت نے نوازشریف کو 24 نومبر کو طلب کرلیا۔ دونوں اشتہارات عدالتی احکامات کی روشنی میں شائع کرائے گئے۔ اشتہاری متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں 8 ہفتوں کی
ضمانت منظور کی گئی، سزا معطلی اور ضمانت کے بعد اپیلوں پر سماعت کی پیروی کے لیے نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔ نوازشریف کے وارنٹس جاری کیے گئے جن کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ عدالت رپورٹس سے مطمئن ہے کہ نوازشریف مفرور ہیں ، جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے خود کو چھپا رہے ہیں ، نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کیا جاتا ہے وہ 24 نومبر کو عدالت پیش ہوں۔