پی آئی اے کا میلاد النبیﷺ پر خصوصی پیکیج کا اعلان

100

لاہور (آن لائن) پی آئی اے نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حجاز مقدسہ کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائرلائن پی آئی اے نے میلاد النبیﷺپر خصوصی پیکیج متعارف کرایا ہے اور جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر صارفین کو 12 فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت ہوگی، خصوصی رعایت کے
ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، پیکیج جدہ اور مدینہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا۔