تُرک ڈرلنگ شپ قانونی استنبول واپس آگیا

86

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے کھدائی کرنے والا تُرکی کا جہاز ’قانونی ‘استنبول واپس آگیا۔ قانونی کو 2012 ء میں ترکی پیٹرولیم کارپوریشن کی فہرست میں شامل کیا گیاتھا۔ یہ جہاز 11 ہزار400 میٹر گہرائی میں 3 ہزار میٹر کھدائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادھر ترکی کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلا ڈرلنگ جہاز فاتح بحیرہ اسود میں کھدائی کے لیے روانہ ہوگیا۔ اس سے قبل 21 اگست کو بحیرہ اسود میں سکاریہ گیس فیلڈ میں کھدائی کا کام کرنے والے فاتح نے 20 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔