لیبیا میں اجتماعی قبر وں سیمزید 12 افراد کی باقیات برآمد

82

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبی حکومت نے اجتماعی قبر سے 12افراد کی باقیات برآمد ہونے کی تصدیق کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے تحقیق و شناخت گمشدگان کے ترجمان عبدالعزیز نے بتایا کہ ترہونا کے علاقے سے 5 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔ رواں سال جون کے بعد سے مختلف اجتماعی قبروں سے 86 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اسی طرح طرابلس سے بھی 28 افراد کی باقیات برآمد ہوچکی ہیں۔ ماضی کی خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے اورممکنہ طور پر اجتماعی قبروں سے ملنی والی لاشیں انہیں کی ہیں۔