رحمن ملک کیخلاف مقدمے کیلیے ایس پی، ایس ایچ او کو نوٹس ،جواب طلب

119

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی رحمن ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر ایس پی کمپلینٹ اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ رحمن ملک سے گھناؤنے جرم کا ارتکاب ہوا لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ماتحت عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اہم قانون نکات کو مدنظر نہیں رکھا۔ماتحت عدالت کا یکم اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے ایس پی کمپلینٹ کو حکم دیا جائے کہ وہ رحمن ملک کے خلاف مقدمہ درج کرے۔