کورونا سے 16ہلاکتیں ،534مریضوں کی حالت تشویشناک

107

اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کوروناوائرس کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 16مریض انتقال کر گئے جن میں 10کا تعلق پنجاب سے ہے ،567نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،534مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق مریضوں کی کل تعداد6,654ہو گئی ۔فعال کیسز کی تعداد9,296 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار298 اور سندھ میں 2 ہزار 579 ،پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 147، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 996 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 559، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 598، بلوچستان میں 15 ہزار 669، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 47 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 32,062ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 40لاکھ 74ہزار 24ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔