انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے‘سنی تحریک

95

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جشن صبح بہاراں درودو سلام کی صداؤں میں عقیدت واحترام سے منائینگے،دہشتگرداسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کا صفایا قلم اور شعور سے کرینگے،پاک فوج پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ہیں انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے، سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں مگر پاک فوج کونشانہ بنانا بیرونی ایجنڈا لگتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ تاجدار ختم نبوت شمع رسالت کے پروانے ولادت مصطفی ؐشایان شان طریقے سے منائینگے،عاشقان رسول قیامت تک ناموس رسالت ؐکا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہیںگے،سرکار دو عالمؐ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے ‘سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں، ہمیں ملک میں رواداری،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے۔