کل ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی اور شکست کا ماتم کررہا تھا، مریم نواز

493

کراچی:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ گزشتہ روز ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی اور شکست کا ماتم کررہا تھا، ابھی ایک جلسہ ہوا اور اس نے گھبرانا شروع کردیا۔

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے جتنی محبتیں مجھ پر نچھاور کیں، پوری زندگی اس محبت کا قرض ادا نہیں کرسکوں، انشاءاللہ کراچی سے رفاقت پوری زندگی نبھاؤں گی۔

مریم نواز نےوزیراعظم کی گزشتہ روز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی اور شکست کا ماتم کررہا تھا، میں اس کا نام بھی نہیں لینا پسند نہیں کرتی اورنہ ہی اسے وزیراعظم تسلیم کیا ہے،ابھی ایک جلسہ ہوا ہےاوراس نے گھبرانا شروع کردیا ہے،ایک ہی جلسے سے دماغی توازن کھو بیٹھے ہو، وزیراعظم کی کرسی کی ہی لاج رکھ لی ہوتی، تقریر کے ایک ایک لفظ اور آپ کی حرکات سکنات سے خوف جھلک رہا تھا اور یہی خوف آپ کے چہرے پر قوم دیکھنا چاہتی ہے۔

رہنما ن لیگ کاکہنا تھاکہ نواز شریف نے دھرنے میں پریشر نہیں لیا، آپ کو حسرت رہے گی نواز شریف نے کیوں تقریر میں تمہارا نام نہیں لیا کیونکہ بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں ہے، آپ پہلے تابعدار ملازم تھے اب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر تنخواہ دار ملازم ہو۔

انہون نےکہا کہ کل مجھے بچی کہااور نانی بھی کہا، میں دو بچوں کی نانی ہوں اور اس پر فخر کرتی ہوں، یہ بہت خوبصورت رشتہ ہے، آپ نے یہ بات کرکے مقدس رشتے کی توہین کی ہے۔