کراچی میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی

11

کراچی( آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود
ہے، اور یہ دباؤ آج شام تک مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہوسکتی ہے۔