سنتھیاڈی رچی نے عدالتی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

189

اسلام آباد (آن لائن) رحمان ملک اور سنتھیا ڈی رچی کا کیس دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ سنتھیا رچی نے رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ امریکی خاتون نے ماتحت عدالت کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے رحمن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کر دی ۔ سنتھیا نے وکیل عمران فیروز ملک کے
ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رحمان ملک سے گھناؤنے جرم کا ارتکاب ہوا لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ ماتحت عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اہم قانونی نکات کو مدنظر نہیں رکھا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ماتحت عدالت کا یکم اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ایس پی کمپلینٹ کو حکم دیا جائے کہ وہ رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرے ۔درخواست میں ایس پی کمپلینٹ اسلام آباد،ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ ،رحمان ملک اور جسٹس آف پیس درخواست میں فریق بنایا گیا ۔