پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال کرنے کی تیاری مکمل کرلی

272

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال کرنے کی تیاری مکمل کرلی، نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ قومی ائر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے، ترجمان پی آئی اے نے امید ظاہر کی ہے ہمارے مہمانان کسی بھی بہترین ائر لائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلیے قومی ائرلائن کا انتخاب کریں گے۔